Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدہ سہو کے بعد تشہد پڑھے بغیر سلام پھیر دیا تو نما زکا حکم؟
Question
سجدہ سہو کے بعد تشہد پڑھے بغیر سلام پھیر دیا تو نماز کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جس پر سجدۂ سہو واجب تھا، اس نے سجدۂ سہو کرنے کے بعد جان بوجھ کر تشہد پڑھے بغیر سلام پھیر دیا، ایسے شخص کی نماز کا کیا حکم ہے؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں مذکورہ شخص پر وہ نماز واجب الاعادہ ( دوبارہ ادا کرنا واجب) ہے ۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ سجدہ سہو کے بعد دوبارہ تشہد (التحیات) پڑھنا واجب ہے ، کیوں کہ پہلے جو تشہد پڑھی گئی تھی ، سجدہ سہو کرنے کی وجہ سے وہ ساقط ہو گئی، اب سجدۂ سہو کے بعد دوبارہ تشہد پڑھنا ضروری ہے ۔ پس اگر کوئی تشہد پڑھے بغیر عمد اسلام پھیر دے ، ایسے شخص کی نماز کا فرض تو ادا ہو جائے گا، مگر جان بوجھ کر واجب کو ترک کرنے کے سبب گنہگار ہوگا اور اس کی نماز ناقص طور پر ادا ہوگی اور ہر وہ نماز کہ جو واجب کو عمد اترک کرنے کے سبب ناقص ہو جائے ، اسے دوبارہ پڑھنا واجب ہوتا ہے ، لہذا ایسے شخص کے لیے دوبارہ نماز پڑھنا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.