Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں آیتِ سجدہ کے نشان سے پہلے ہی سجدہ تلاوت کر لیا تو نماز کا حکم؟
Question
نماز میں آیت سجدہ کے نشان سے پہلے ہی سجدہ تلاوت کر لیا تو نماز کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکیلیے نماز پڑھتے ہوئے سورۃ النحل کی آیات جب تلاوت کیں، تو آیت نمبر 49 " وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ دَآبَةٍ وَ الْمَلَيْكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ “ پڑھ کر سجدہ تلاوت ادا کر لیا ، جبکہ قرآن پاک میں سجدہ کا نشان آیت نمبر 50 " يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ“ کے اختتام پر ہے ، اور اس آیت کے بعد سجدہ تلاوت نہیں کیا گیا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا سجدہ تلاوت درست ادا ہوا یا نہیں ؟ اگر درست ادا نہیں ہوا، تو پھر کیا کرنا چاہیے ؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں ظاہر الروایہ مذہب کے مطابق وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ “ پر سجدہ تلاوت واجب ہوا ، پس جس نے نماز میں ” وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ پر سجدہ کر لیا ، جبکہ اس آیت پر سجدہ نہیں بنتا تھا ، تو اس نے ایک زائد سجدہ جان بوجھ کر کیا اور وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ “ پر سجدہ لازم ہوا تھا ، مگر اس نے جان بوجھ کر نہیں کیا ، تو اس کی نماز واجب الاعادہ ہوئی، لہذا اسے چاہیے کہ وہ اس نماز کا اعادہ کرے ۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ آیت سجدہ پڑھنے میں سجدہ ، آیت کی کتنی مقدار پڑھنے پر واجب ہوتا ہے ؟ اس میں اختلاف ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.