Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وضو کے بعد شہادت کی انگلی اوپر کر کے کلمہ شہادت پڑھنا کیسا؟
Question
وضو کے بعد شہادت کی انگلی اوپر کر کے کلمہ شہادت پڑھنا کیسا؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کے بعد کلمہ شہادت کے وقت شہادت کی انگلی اوپر کرنا کیسا ہے ؟ کیا اس سے اللہ تعالی کے لیے جہت کا اشارہ تو نہیں ہوتا ؟ جواب
Answer (beginning)
وضو کے بعد آسمان کی طرف نظر کر کے شہادت کی انگلی کے ساتھ اشارہ کرنا، جائز ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ، اس سے قطعاً اللہ پاک کے لیے جہت کا اشارہ مقصود نہیں ہوتا ۔ تفصیل یہ ہے کہ کلمہ شہادت کے وقت انگلی اٹھانے کا مقصد (خواہ تشہد میں ہو یا تشہد کے علاوہ ) باطل معبودوں کا رداور اللہ پاک کی وحدانیت کی تصدیق ہوتا ہے ، لفظ ”لا الہ کے وقت انگلی اٹھا کر باطل معبودوں کی نفی کی جاتی ہے اور کلمہ الا اللہ پر انگلی کو راکر اللہ پاک کی وحدانیت کو بیان کیا جاتا ہے ، پس جس طرح تشہد میں اللہ پاک کی توحید کی تصدیق اور باطل معبودوں کے انکار کے لیے ) انگلی اٹھانا، جائز ہے ، ایسے ہی وضو کے بعد بھی کلمہ شہادت…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.