Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسلم و غیر مسلم کی میت پہچان نہ ہو تو نماز جنازہ کس طرح پڑھیں؟

Question

مسلم و غیر مسلم کی میت پہچان نہ ہو تو نماز جنازہ کس طرح پڑھیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک ادارے میں ملازم ہوں، بعض اوقات میری ڈیوٹی بلوچستان وغیرہ ایسی جگہوں پر ہوتی ہے کہ جہاں مسلمان اور غیر مسلم ایک ساتھ رہ رہے ہوتے ہیں ، بعض اوقات بم دھماکے ہوتے ہیں ، جس میں اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کچھ ایسے لوگوں کا بھی ضر ورا نتقال ہوا ہو گا جو غیر مسلم ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی میت مسلمان ہے اور کون سی غیر مسلم ، اس لئے ہمیں سب کے ساتھ ہی ایک جیسا برتاؤ کرتے ہوئے نماز جنازہ پڑھنی ہوتی ہے ، ایسی صورت میں ہمارے لئے کیا شرعی رہنمائی ہے؟ جواب

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر ختنے وغیرہ کسی علامت کے ذریعے سے مسلمان کی شناخت ہو سکتی ہو ، تو مسلم میتوں کو الگ کر کے انہیں سنت کے مطابق غسل و کفن دیا جائے اور نماز جنازہ پڑھی جائے ، اگر مسلم و غیر مسلم کی شناخت نہ ہو سکتی ہو، تو پھر چاہے مسلم میتیں غالب ہوں یا دونوں طرف برابر ہوں یا مسلم بیتیں کم ہوں ، تینوں صورتوں میں غسل سب کو دیں اور نماز جنازہ میں نیت صرف مسلمان میت کی نماز جنازہ ادا کرنے کی کریں گے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.