Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمامے کے بغیر صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھانا کیسا ؟

Question

عمامے کے بغیر صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھانا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا نبی کریم صلی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَالِہ وَسَلَّمَ نے اپنی حیات مبارکہ کے کسی موقع پر بغیر عمامے کے صرف ٹوپی پہنی ہے یا نہیں ؟ نیز ہماری مسجد کے امام صاحب بسا اوقات عمامے کے بغیر صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھا دیتے ہیں ۔ اُن کا یہ عمل درست ہے یا نہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا اپنی حیات مبارکہ میں عمامہ کے بغیر صرف ٹوپی پہننا بھی ثابت ہے ، حدیث وسیرت کی کتب میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مختلف طرز کی ٹوپیوں کا تذکرہ ملتا ہے ، جیسے سفید کڑھائی والی ینی اور کانوں والی ٹوپی و غیر ہا، اسی لیے فقہاء کرام نے بغیر عمامہ کے صرف ٹوپی پہننے کو بھی سنت قرار دیا ، لیکن یاد رہے کہ عمامہ پہنا نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی سنت دائمہ متواترہ ہے اور اس کے فضائل میں کثیر احادیث کریمہ وراد ہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.