Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دعا مانگتے ہوئے ہاتھوں کو کس طرح رکھا جائے؟
- Fatwa no.
- 9426-FSD
Question
دعا مانگتے ہوئے ہاتھوں کو کس طرح رکھا جائے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دعا مانگتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملا کر رکھنا چاہیے یا دونوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے ؟ درست طریقہ کیا ہے ؟ سائل : محمد علی حسن جواب
Answer (beginning)
دعا مانگتے ہوئے مستحب اور افضل یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے ، خواہ وہ فاصلہ بالکل معمولی سا ہی کیوں نہ ہو، البتہ اگر کوئی شخص دونوں ہاتھوں کو بالکل ملالیتا ہے ، تو یہ بھی غلط نہیں ، لیکن خلاف افضل ہے ۔ سراج الدین علامہ ابن نجیم مصری حنفی رحمتہ اللہ تعالی علیہ (وصال : 1005ھ / 1596ء) لکھتے ہیں : المستحب أنه يرفع يديه عند الدعاء نحو إبطيه باسطا كفيه ويكون بينهما فرجة وإن قلت۔ ترجمہ : مستحب یہ ہے کہ انسان دعا کے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنی بغلوں تک بلند کرے ، اس حال میں کہ اس کی ہتھیلیاں کھلی ہوئی ہوں اور دونوں ہاتھوں کے درمیان فاصلہ ہو، اگرچہ کم ہی ہو ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.