Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثنا یا التحیات پڑھ لی تو نماز کا حکم؟

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری
Fatwa no.
0560-HAB
Issued
29 شوال المکرم 1446ھ / 28 اپریل 2025 ء

Question

دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثنا یا القیات پڑھ لی تو نماز کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی نمازی نماز پڑھتے ہوئے بے خیالی میں فرض نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ شروع کرنے سے پہلے ثناء یا التحیات پڑھ لے اور ان کے مکمل ہونے سے پہلے اس کو یاد آجائے تو وہ فور أسورۃ الفاتحہ شروع کر لے تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا یعنی اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اس نمازی پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا، کیونکہ دوسری رکعت میں بھی جب تک قراءت شروع نہ کی جائے اس وقت تک وہ محل ثناء ہے، لہذا اگر کوئی شخص سورۃ الفاتحہ شروع کرنے سے پہلے ثناء پڑھتا ہے ، تو چونکہ وہ محل ثناء میں ثناء پڑھ رہا ہے ، لہذا اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ، یہی حکم سورۃ الفاتحہ سے قبل تشہد پڑھنے کا ہے ۔ جب کسی شے کا ذکر اس کے محل میں ہو، تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا، چنانچہ امام ابن امیر الحاج علیہ الرحمۃ حلمت المحجلی شرح منیۃ المصلی میں لکھتے ہیں : ”قال العبد الضعیف غفر الله تعالی له: ان ذكر الشيئ فيما هو محل له عينااو حسالا یوجب سجود السهو “ ترجمہ : بندہ ضعیف اللہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.