Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تصویر والی انگوٹھی اور جوتا بیچنا خریدنا اور استعمال کرنا کیسا؟
Question
تصویر والی انگوٹھی اور جو تا بیچنا خریدنا اور استعمال کرنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آجکل ایسی انگوٹھیاں اور جوتے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں کہ جن پر جاندار کی تصاویر بنی ہوتی ہیں ، جیسے انگوٹھی کے نگینے میں مچھلی یا باز وغیرہ کی تصویر ہوتی ہے ، یو ہیں جو تے پر پرندوں اور جانوروں کی تصاویر بنی ہوتی ہیں، رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسے جوتے اور انگوٹھیاں بیچنا ، خرید نا اور پہننا جائز ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
یہاں دو مسئلے ہیں اور دونوں کا حکم الگ ہے : (1) جاندار کی تصویر والی انگوٹھی یا جوتوں کی خرید و فروخت : چونکہ جوتے کی خرید و فروخت میں اصل مقصود جوتے کو بیچنا اور خرید نا ہوتا ہے یعنی اصالتہ جوتے کی بیچ ہوتی ہے ، جبکہ اس پر بنی ہوئی تصاویر محض ضمنی طور پر خود ہی بیچ میں داخل ہوتی ہیں، لہذا ایسے جوتوں کی خرید و فروخت تو جائز ہے اور انگوٹھی کی خرید و فروخت میں بھی عمومی طور پر اصل مقصودا نگوٹھی وغیرہ کی خرید و فروخت ہوتی ہے ، نہ کہ تصویر کی، بلکہ تصاویر یہاں محض ضمنی ہوتی ہیں، ایسی صورت میں اس قسم کی انگوٹھیوں کی بیع جائز ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.