Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد سے جنازہ گزارنا کیسا؟ نیز جنازہ مسجد میں رکھ کر میت کا چہرہ دیکھنا کیسا؟
Question
مسجد سے جنازہ گزارنا کیسا؟ نیز جنازہ مسجد میں رکھ کر میت کا چہرہ دیکھنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے علاقے میں ایک مسجد عرصہ دراز سے قائم ہے ، اس میں محراب کے باہر مسجد ہی کی ایک گیلری ہے ، جو فنائے مسجد ہے ، اس جگہ میں نماز جنازہ بھی ادا کی جاتی ہے ، چونکہ مسجد کے محراب و قبلہ والی جانب سے یہاں آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے بلکہ صرف مسجد کے پیچھے سے اور دائیں بائیں سے راستہ ہے ، اس لئے جب جنازہ یہاں رکھنا ہوتا ہے تو عین مسجد سے جنازہ کو لے جایا جاتا ہے اور وہاں رکھ دیا جاتا ہے، پھر نماز جنازہ کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے کہ امام صاحب اور ان کے ساتھ کچھ نمازی تو گیلری میں ہی ہوتے ہیں اور باقی سارے نمازی عین مسجد میں موجود ہوتے ہیں ، اس طرح نماز جنازہ ادا کیا جاتا ہے ، اس کے بعد چونکہ آگے سے باہر جانے کا راستہ نہیں تو آسانی کیلئے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کا آخری بار چہرہ دکھانے کیلئے اس کو مسجد میں لایا جاتا ہے اور لوگ باری باری دیکھ کر باہر چلے جاتے ہیں، اس کے بعد اہل خانہ مسجد سے میت کو تدفین کیلئے لے جاتے ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح میت کو مسجد سے گزار کر گیلری میں لے جانا اور ذکر کئے گئے انداز سے نماز جنازہ ادا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں ؟
Answer (beginning)
کسی شرعی عذر کے بغیر مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا مطلقاً مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے ، اب چاہے میت مسجد میں ہو یا مسجد سے باہر ، سارے نمازی مسجد میں ہوں یا کچھ مسجد سے باہر اور کچھ مسجد کے اندر موجود ہوں ، تمام صورتوں میں یہی حکم ہے ، اسی طرح میت کو عین مسجد سے گزار کر گیلری میں لے جانے اور اور چہرہ دکھانے کیلئے اس کو مسجد میں لانے کی بھی شرعا اجازت نہیں ، یہ بھی اسی طرح مکروہ ہے جس طرح مسجد میں نماز جنازہ مکروہ ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.