Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فجر اور عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

Question

فجر اور عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عصر اور فجر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

تین اوقات مکروہہ ( یعنی طلوع آفتاب سے ہیں منٹ تک ، غروب آفتاب سے ہیں منٹ پہلے تک اور ضحوہ کبری جسے عوام زوال کہتی ہے ) کے علاوہ کسی بھی وقت میں قضا نماز پڑھی جا سکتی ہے ، لہذا نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے پہلے ، یا طلوع آفتاب سے ہیں منٹ بعد گزر جانے کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ یونہی نماز عصر کے بعد سے سورج غروب ہونے سے بیس منٹ پہلے تک کے وقت میں قضا نمازیں پڑھنا بھی شرعاً جائز ہے ۔ البتہ نماز فجر و نماز عصر کے بعد علی الاعلان لوگوں کے سامنے ہر گز قضا نمازیں نہ پڑھی جائے کہ یوں گناہ کا اظہار ہوگا ، لہذا ان اوقات میں تنہائی کے اندر قضا نماز پڑھے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.