Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا میلاد کی سجاوٹ میں کرسمس والی لائٹیں استعمال کرنا جائز ہے؟
Question
کیا میلاد کی سجاوٹ میں کرسمس والی لائٹیں استعمال کرنا جائز ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ غیر مسلم ممالک میں عام طور پر چھوٹی چھوٹی لائٹوں والی لڑیاں ( ایل ای ڈی لائٹس) کر سمس پر بھی استعمال ہوتی ہیں ، کیا مسلمان کے لیے میلاد یا دیگر ایونٹس پر انہیں لگانا جائز ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب مذکورہ لائٹنگ مطلقاً زیب و زینت اور ڈیکوریشن (Decoration) کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور یہ کسی قوم ، مذہب یا تہوار کے ساتھ خاص نہیں ہو تیں ، لہذا میلاد شریف اور دیگر جائز تقریبات (Events) میں ان کا استعمال کرنا بالکل جائز ہے، اگرچہ یہ کرسمس کے لیے بھی استعمال ہوتی ہوں کہ نہ تو یہ کر سمس کے ساتھ خاص ہیں اور نہ ممانعت کی کوئی اور وجہ ہے ، اس لیے کہ یہ محض تزئینی اشیا میں سے ہیں، جنہیں مسلم وغیر مسلم سب ہی شادی، برتھ ڈے اور دیگر تقریبات و غیرہ میں استعمال کرتے ہیں، پس ان میں کوئی تشبہ نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.