Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عشر اور نصف عشر کسے کہتے ہیں اور فصل کا عشر کیسے نکالیں؟
- Answered by
- مفتی محمد قاسم عطاری
- Fatwa no.
- 833-FAM
- Issued
- 28 محرم الحرام 1447ء 24 جولائی 2025. DaruliftaAhlesunnat
Question
عشر اور نصف عشر کسے کہتے ہیں اور فصل کا عشر کیسے نکالیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زمین کی پیداوار پر جو ز کوۃ واجب ہوتی ہے جسے عشر کہتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ اس عشر اور نصف عشر سے کیا مراد ہے ؟ مثلاً اگر کسی کے کھیت میں پچاس کلو یا دوسو کلو دھان یا گیہوں کی فصل ہوئی ہے تو کتنا کو عشر یا نصف عشر نکالیں گے ؟ جواب
Answer (beginning)
عشر کا مطلب مکمل پیداوار کا دسواں حصہ (دس فیصد) ہوتا ہے ، اور نصف عشر کا مطلب پوری پیداوار کا بیسواں حصہ (پانچ فیصد) ہوتا ہے ۔ جیسے اگر کسی کھیت میں پچاس (50) کلو دھان، یا گیہوں کی فصل ہوئی ہو، تو اس کا عشر یعنی دسواں حصہ، پانچ کلو ہوگا ، اور نصف عشر یعنی بیسواں حصہ ڈھائی کلو ہوگا ۔ اسی طرح اگر دو سو (200) کلو دھان یا گیہوں کی فصل بوئی ہو ، تو ٹوٹل پیداوار کا عشر بیس کلو ، اور نصف عشر دس کلو ہوگا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.