Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پانی کی لائن سے گٹر کی بدبو والا پانی آئے تو پاک ہوگا یا ناپاک؟
Question
پانی کی لائن سے گٹر کی بدبو والا پانی آئے تو پاک ہوگا یا نا پاک ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر پانی کی لائن سے بد بو والا پانی آ رہا ہو کہ دور سے گڑ کی طرح کی اور ناک میں لینے سے کچھ الگ طرح کی بدبو آرہی ہو اور پانی گدلا بھی ہو۔ پھر دوسرے دن صاف پانی آیا ہو، تو جو بد بو والا پانی آیا اس کا کیا حکم ہوگا؟ بد بو والا پانی ٹینکی میں اسٹور رہا اور استعمال بھی ہوتا رہا؟ جواب
Answer (beginning)
پانی میں بدبو آنا یا رنگ بدلنا، پانی کے ناپاک ہونے پر سہی دلیل نہیں ہوتا کہ بدبو آنے ، یا ذائقہ اور رنگ بدلنے کی کئی اور وجوہات بھی ہو سکتی ہیں جیسے بعض دفعہ پانی میں کسی پاک چیز کے سڑ جانے ، یا کئی دنوں تک پانی کے اسٹور (محفوظ ) رہنے یا جراثیم کش کیمیکل کے ملنے سے بھی پانی میں بدبو آتی اور رنگ گدلا ہو جایا کرتا ہے ۔ لہذا اگر یقین یا غالب گمان نہ ہو کہ بدبو کسی نجاست کے ملنے کی وجہ سے آرہی تھی تو صرف شک کی وجہ سے ایسا پانی ناپاک نہیں ہو گا ، اس صورت میں اس کا استعمال شرعاً جائز ہوا، ہاں البتہ اگر کسی کی شرعا معتبر خبر دینے یا نجاست کے ذرات نظر آنے کے ذریعے یقین یا غالب گمان سے معلوم تھا کہ یہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.