Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا شہید کے زندہ ہونے اور رزق پانے کی فضیلت ہر شہید کو ملے گی؟

Question

دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شہید کی جو فضیلت قرآن میں ہے کہ وہ زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جاتا ہے ، کیا یہ صرف اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے شہید کے لیے ہے یا جو شہید حکمی ہو جیسے ناحق قتل کیا گیا وغیرہ ، اس کے لیے بھی ہے ؟ نیز اگر کوئی قرآن کی اس فضیلت کو صرف اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے شہید کے لیے مانے ، شہید حکمی کے لیے نہ مانے تو کیا یہ کفر ہو گا ؟ جواب

Answer (beginning)

راہ خدا میں شہید ہونے والوں کی ایک عظیم فضیلت بعد وفات ان کا ممتاز اور اعلی زندگی کے ساتھ حیات ہونا اور رزق دیا جانا ہے ، جیسا کہ قرآن کریم میں ہے اور ائمہ دین کی تصریحات کے مطابق موت کے بعد زندگی اور رزق عطا کیا جانا شہید حقیقی کے ساتھ شہید حکمی کو بھی شامل ہے ۔ شہید حقیقی حیات بعد از موت پر قرآن کریم کی نص قطعی موجود ہونے کی وجہ سے اس کا مطلقاً انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے ہی خارج ہے جبکہ صرف شہید حکمی سے اس فضیلت کا انکار کرنے والا جاہل و خطا کار ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.