Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟
Question
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقند میں شامل ہو سکتے ہیں ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ امام صاحب نماز فجر پڑھا رہے تھے ، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اور فاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی ، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کے سجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کرلی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی ، تو امام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے ، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے ، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا ؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں دوسری جماعت میں نئے شریک ہونے والے مقتدیوں کی اقتداء درست نہ ہوئی ، لہذا ان پر فرض و لازم ہے کہ اپنی نماز دوبارہ سے پڑھیں ۔ مسئلہ کی تفصیل جاننے سے قبل تمہید دو باتیں ذہن نشین فرما لیجئے : (1) فرض کی پہلی، دوسری رکعت میں اور باقی تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورت فاتحہ پڑھنا، نیز فاتحہ کا سورت ملانے سے پہلے ہونا واجب ہے ، اگر فاتحہ کی بجائے بھولے سے کوئی اور سورت پڑھ دی نیز سجدے میں جانے تک سورت فاتحہ یاد نہ آئی، تو آخر میں سجدہ سہو کرنے کا حکم ہے اور جہاں سجدہ سہو کا حکم ہو ، وہاں اگر سجدہ سہو نہ کیا، تو نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے یعنی فرض تو ادا ہو جاتے ہیں، لیکن ترک واجب کی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.