Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تلاوت سنتے ہوئے لفظِ محمد ﷺ پر انگوٹھے چومنے اور درود پڑھنے کا حکم؟

Question

تلاوت سنتے ہوئے لفظ محمدملی یا تم پر انگوٹھے چومنے اور درود پڑھنے کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب تیجے وغیرہ کا ختم شریف پڑھا جاتا ہے تو ختم شریف پڑھنے والا جب اس آیت " مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ کو پڑھتا ہے تو پڑھنے والا قرآن پاک پڑھنا جاری رکھتا ہے اور سننے والوں میں سے بعض لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سن کر زبان سے درود پاک بھی پڑھتے ہیں اور انگوٹھے بھی چومتے ہیں، اس کے بارے میں شرعی حکم بیان فرما دیجئے کیا یہ درست ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

ختم شریف جس مجمعے میں پڑھا جاتا ہے، عموما وہ جمع قرآن پاک سنے کیلئے ہی موجود ہوتا ہے اور ختم شریف پڑھنے والا، مجمع کو قرآن سنانے کیلئے ہی بلند آواز سے پڑھتا ہے، لہذا جب ختم شریف پڑھا جائے تو قرآن پاک کے حکم کے مطابق اس مجمع میں سننے کیلئے جمع ہونے والے حاضرین پر قرآن پاک کا سننا بھی لازم ہے اور خاموش رہنا بھی لازم و ضروری ہے ۔ آیت مبارکہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ “ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سن کر زبان سے درود پاک پڑھیں گے تو جو خاموش رہنے کا حکم ہے وہ پورا نہیں ہوگا، اس لئے اس موقع پر درود پاک پڑھنا جائز نہیں ہوگا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.