Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بکراصدقہ کرنے کی منت مان کر قیمت صدقہ کرنا کیسا؟
Question
بکر اصدقہ کرنے کی منت مان کر قیمت صدقہ کرنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے ایک عزیز کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا، تو انہوں نے یوں منت مانی : "اگر میرا بیٹا صحت یاب ہو گیا ، تو میں ایک بحرا اللہ کی راہ میں صدقہ کروں گا ۔ اب اللہ کے فضل سے ان کا بیٹا صحت یاب ہو چکا ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا منت پوری کرنے کے لیے بکرا ہی صدقہ کرناضروری ہے یا بکرے کی بجائے اس کی قیمت بھی صدقہ کر سکتے ہیں ، نیز ان کے پاس ایک بکری موجود ہے ، اگر اس کو صدقہ کر دیں تو کیا منت پوری ہو جائے گی ؟ جواب
Answer (beginning)
قوانین شرعیہ کے مطابق کسی چیز کو صدقہ کرنے کی منت ماننے سے خاص وہ چیز ہی صدقہ کرنا لازم نہیں ہوتی، بلکہ اس چیز کی بجائے اس کی قیمت یا قیمت کے برابر کوئی دوسری چیز بھی صدقہ کر دینے سے منت پوری ہو جاتی ہے، کیونکہ اللہ پاک کی راہ میں صدقہ کرنے سے مقصود حصول ثواب اور فقراء کی حاجت کو پورا کرنا ہوتا ہے ، تو اس کے لیے منت مانی ہوئی چیز کی جگہ اس کی قیمت یا قیمت کے برابر کوئی دوسری چیز صدقہ کر دینے سے بھی یہ مقصد حاصل ہو جاتا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.