Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا
Question
عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز عصر کا وقت شروع ہو چکا ہو اور جماعت میں ابھی 15 سے 20 منٹ باقی ہوں، تو کیا اس وقت اسی دن کی قضا ہونے والی ظہر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے ؟ اور کیا اُس وقت ظہر کی مکمل 12 رکعات (فرض، سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ سمیت) ادا کرنی ہوں گی یا صرف چار رکعت فرض کی قضا کرنا کافی ہو گا ؟ جواب
Answer (beginning)
قضاء نماز کے لیے کوئی خاص وقت معین نہیں، تین مکروہ اوقات جس میں کوئی نماز پڑھنا جائز نہیں ( یعنی سورج طلوع ہونے سے لے کر تقریباً 20 منٹ بعد تک، سورج غروب ہونے کے وقت سے تقریباً 20 منٹ پہلے کا دورانیہ ، اور ضحوۃ کبری یعنی نصف النہار شرعی سے لے کر سورج ڈھلنے تک، جسے عوام زوال کا وقت کہتی ہے ) کے علاوہ تمام اوقات میں سے جس وقت چاہیں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ، لہذا نماز عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد جماعت سے پہلے بھی ظہر کی قضا نماز ادا کی جاسکتی ہے ، بلکہ جو شخص صاحب ترتیب ہو یعنی اُس شخص کی چھ سے کم نمازیں قھنا ہوں ، اُس پر تو لازم ہوگا کہ وہ نماز عصر ادا کرنے سے پہلے نماز ظہر کی قضا کرے ، اگرچہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.