Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟

Question

صورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہو جائے تو احرام کا حکم؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت حالت احرام میں ہو، ابھی عمرہ نہیں کیا اور حیض آجائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا باقی رہیں گی ؟ اگر غسل سے پہلے مدینے جانا ضروری ہو، یعنی پیج ہی ایسا طے ہوا ہے ، تو کس طرح احرام سے نکلا جائے ؟ جواب

Answer (beginning)

حیض آنے کی وجہ سے احرام کی پابندیاں ہر گز ختم نہیں ہو تیں، بلکہ عورت بدستور احرام کی حالت ہی میں رہتی ہے ، اگر کسی عورت نے عمرہ ادا نہ کیا ہو کہ اس دوران اسے حیض آجائے ، تو جب تک وہ پاک ہونے کے بعد غسل سے فارغ ہو کر عمرہ ادا نہیں کر لیتی، وہ احرام کی حالت ہی میں رہے گی، اور احرام کی پابندیاں حسب حال باقی رہیں گی ۔ اگر عورت کے ساتھ یہ معاملہ ہو کہ وہ حیض کی وجہ سے عمرہ ادا نہیں کر سکی ہو، اور پیج ایسا ہو کہ پاک ہونے سے پہلے اس عورت نے مدینہ شریف حاضری بھی دینی ہو ، تو وہ اسی احرام کی حالت ہی میں مدینہ شریف حاضری کیلئے جاسکتی ہے ، لیکن پاک ہونے پر اسے مدینہ شریف سے واپس مکہ مکرمہ آکر عمرہ ضرور…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.