Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے؟ اس کے متعلق چند سوال
Question
نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟ اس کے متعلق چند سوال دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم نے سنا ہے کہ اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے تو اس کی نماز اگر چہ ہو جاتی ہے ، لیکن اس کا ثواب آدھا ہو جاتا ہے ، کیا یہ بات درست ہے ؟ اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟ کیا عورت کیلئے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہو جائے گا یا اس میں فرق ہے ؟ کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے ؟ جواب
Answer (beginning)
نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح پڑھنا درست ہے ، لیکن جب کوئی عذر نہ ہو، تو نفل نماز کھڑے ہو کر پڑھنی چاہیئے کہ کھڑے ہو کر نفل نماز پڑھنا افضل ہے، جبکہ بغیر کسی شرعی عذرو مجبوری کے بیٹھ کر نفل پڑھنے میں کھڑے ہو کر پڑھنے کے مقابلے میں آدھا ثواب رہ جاتا ہے ۔ یہ مسئلہ متعدد احادیث مبارکہ اور فقہائے کرام کی عبارات سے ثابت ہے ، اس کے درست ہونے میں کوئی شک نہیں، نیز یہ حکم جس طرح مرد کیلئے ہے ، عورت کیلئے بھی یہی حکم ہے کہ وہ بھی بلا عذر نفل بیٹھ کر نہ پڑھے ورنہ ثواب کم ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.