Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حج کرنے والے شخص کی گھر پہنچنے تک دعا قبول ہوتی ہے؟

Question

حج کرنے والے شخص کی گھر پہنچنے ایک دعا قبول ہوتی ہے؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جب کوئی حاجی ، حج سے واپس اپنے گھر لوٹتا ہے توکیا گھر لوٹنے تک اس کے ساتھ فرشتے ہوتے ہیں؟ نیز حاجی جب واپس گھر آتا ہے ، تو گھر والے اور رشتے دار اس سے دعا کرواتے ہیں، تو کیا حاجی کی دعا قبول ہوتی ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

حاجی کے گھر واپس لوٹنے تک اس کے ساتھ فرشتے ہوتے ہیں، یہ بات کہیں پڑھنے میں نہیں آئی، اللہ عز وجل بہتر جانتا ہے ۔ البتہ احادیث مبارکہ سے یہ ثابت ہے کہ حاجی یا عمرہ کرنے والا جب اپنے گھر واپس لوٹے ، تو اس کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے پہلے اس سے اپنے لئے دعائے مغفرت کروائی جائے کہ وہ مغفرت یافتہ ہے اور یہ بھی روایات سے ثابت ہے کہ حاجی اور عمرہ کرنے والا واپس اپنے گھر پہنچنے تک مستجاب الدعوات رہتا ہے یعنی اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.