Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام مسجد کی رہائش کے بجلی گیس کے بلز کس پر لازم ہیں؟
Question
امام مسجد کی رہائش کے بجلی گیس کے بلز کس پر لازم ہیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام صاحب کی رہائش مسجد کے وضو خانے کے اوپر ہے، توکیا امام صاحب کی رہائش کے بجلی، گیس وغیرہ کے بلز مسجد انتظامیہ پر دین لازم ہیں ؟ اور کیا وہ چندے سے دے سکتے ہیں یا امام صاحب کو خود ہی ادا کرنے ہوں گے ؟ جواب
Answer (beginning)
مسجد میں چندہ دینے والے جب عمومی اخراجات کے لیے چندہ دیں، تو اس کو عرف کے مطابق مسجد کے ساتھ مصالح مسجد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور بقدر ضرورت عرف کے مطابق امام مسجد کی رہائش بھی انہی مصالح و مصارف مسجد میں شامل ہے اور ہمارے عرف میں مسجد کے ساتھ متصل امام مسجد کی رہائش گاہ کی مرمت اور اس کا بجلی ، گیس کا بل بھی مسجد کے مصالح میں شمار ہوتا ہے ، اس لیے کہ رہائش دینا فقط عمارت کھڑی کر دینے کا نام نہیں ہوتا، بلکہ اس کے جملہ لوازمات بھی شامل ہوتے ہیں، لہذا مسجد کے عمومی چندہ سے یہ اخراجات کرنا بلاشبہ جائز ہے اور یہ سہولیات مہیا کرنا مسجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.