Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
Question
صف میں نا بالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہو جاتی ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی ۔ نا سمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے ، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں ، ان کے ساتھ یہ اندازو رویہ اپنا ناسخت معیوب لگتا ہے ، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بد تمیزی بھی کرتے ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے ؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
یہ سمجھنا کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے مردوں کی نماز نہیں ہوتی غلط ہے ۔ پھر جو بچے نماز جانتے ہیں اور مکمل ادب کے ساتھ اسے ادا کرتے ہیں ، اگر وہ جماعت میں مردوں کی صف میں کھڑے نماز ادا کر رہے ہوں تو نماز کے دوران انہیں ان کی جگہ سے ہٹا کر خود کھڑے ہونا غلط اور زیادتی ہے ۔ ہاں نا سمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے ، ان کے مردوں کی صف کے درمیان کھڑے ہونے سے صنف میں فاصلہ پیدا ہوتا ہے جو شرعا سخت ممنوع ، اس لیے اس طرح کے بچوں کو مردوں کی صف سے ہٹا کر خود اس جگہ کھڑے ہونے کا حکم ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.