Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فرضوں میں ایک ہی سورت کا تکرار مکروہ کیوں ہے؟
Question
فرضوں میں ایک ہی سورت کا تکرار مکروہ کیوں ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرائض میں ایک ہی سورت پڑھنا ، مکروہ ہے ، جبکہ نوافل میں مکروہ نہیں، فرائض میں مکروہ ہونے اور نوافل میں مکروہ نہ ہونے کی وجہ کیا ہیں ؟ اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں ۔ جواب سائل : علی رضا (فیصل آباد)
Answer (beginning)
شریعت مطہرہ نے فرض نمازوں میں قراءت کے متعلق یہ تفصیل بیان فرمانی کہ فجر اور ظہر میں طوال مفصل (سورة الحجرات“ سے ”سورۃ البروج “ سے پہلے تک کی سورتوں میں سے ، عصر اور عشاء میں اوساط مفصل ( سورۃ البروج “ سے "سورۃ البیہ" سے پہلے تک کی سورتوں میں سے اور مغرب میں قصار مفصل (سورۃ البیہ" سے "سورۃ الناس "یک کی سورتوں میں سے تلاوت کی جائے، فرائض میں بلا عذر ایک ہی سورت پڑھنے کو مکروہ تنزیہی اور سورت کا تکرار نہ کرنے کو افضل قرار دیا ۔ اس کی کراہت کی ایک واضح وجہ یہ ہے کہ فرائض میں ایک ہی سورت پڑھنا ، قراءت کے متعلق وارد ہونے والی احادیث کے خلاف ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.