Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا سی پی اے پی مشین سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Question
روزے کی حالت میں سی پی اے پی مشین لگانے سے روزے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سی پی اے پی مشین (CPAP Machine) کو نیند کے متعلقہ بیماریوں، Sleep Apnea وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس مشین کے ایک سائڈ پر ایک چھوٹا ٹینک ہوتا ہے جس میں پانی ڈالا جاتا ہے، اس پانی کا استعمال صرف ہوا میں نبی شامل کرنے کے لیے ہو تا ہے تاکہ سانس کی نالی (ناک، گلا، پھیپھڑے) خشک نہ ہو ۔ مشین ایک طرف سے ہوا بھینچتی ہے ، اس کی نمی کو مقررہ مقدار پر سیٹ کرتی ہے ، پھر ایک ٹیوب کے ذریعے یہ ہوا ماسک تک پہنچتی ہے ، جو مریض کی ناک یا منہ کے او پر لگا ہوتا ہے ، یہ پریشر (Pressure) والی ہوا مریض کی سانس کی نالی کو نیند کے دوران بند ہونے سے روکتی ہے جس سے وہ آرام سے سو پاتا ہے ۔ اس میں کوئی دوا وغیرہ شامل نہیں ہوتی ، نہ یہ اسٹیم بناتی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اس مشین کو روزے کی حالت میں استعمال کرنے سے روزے کا کیا حکم ہوگا؟ جواب
Answer (beginning)
سوال میں بیان کردہ تفصیلات اور تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ سی پی اے پی مشین (CPAP Machine) اگرچہ بھاپ (Steam) نہیں بناتی مگر ہوا میں نمی کو بڑھاتی ہے ، جس سے باریک آبی بخارات (Water Vapors) ہوا کے ذریعے منہ اور ناک میں داخل ہوتے ہیں اور مریض کی سانس کی نالی خشک ہونے سے بچاتے ہیں، لہذا روزے کی حالت میں اس کا استعمال روزہ توڑ دے گا جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو؛ کیونکہ اس کے ذریعے قدرتی راستے سے بالقصد روزہ توڑنے والی شے کو جوف بدن میں داخل کرنا پایا جارہا ہے اور یہ ممتنع الاحتراز بھی نہیں ، پس روزے کی حالت میں اس مشین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.