Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزانہ دو ہزار درود پاک کی منت مانی پھر کئی دن نہیں پڑھا تو کیا حکم ہے؟

Question

روزانہ دو ہزار درود پاک کی منت مانی پھر کئی دن نہیں پڑھا تو کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے یوں قسم کھائی کہ اللہ کی قسم میں ہر روز دو ہزار مرتبہ درود پاک پڑھوں گا ۔ پھر یہ شخص کچھ عرصہ تک روزانہ دو ہزار مرتبہ درود پاک پڑھتا رہا، پھر ہوا یوں کہ اس سے اپنی مصروفیات کے سبب کئی دن درود پاک نہ پڑھا گیا، تو کیا اس شخص کی قسم ٹوٹ گئی یا نہیں ؟ اگر قسم ٹوٹ گئی ، تو اس پر ایک ہی کفارہ ادا کرنا ہوگا یا ہر دن کے اعتبار سے الگ کفارہ ہوگا؟ جواب

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں شخص مذکور کی قسم ٹوٹ گئی اور اس پر صرف ایک ہی کفارہ لازم ہے ، ہر دن کے اعتبار سے الگ الگ کفارہ لازم نہیں، کیونکہ مستقبل میں کسی کام کے کرنے کی قسم کھا کر اسے توڑ دینے سے کفارہ لازم آتا ہے ، پھر اگر قسم کے الفاظ تکرار والے نہ ہوں، تو وہ ایک مرتبہ ٹوٹنے سے ختم ہو جاتی ہے ۔ چونکہ پوچھی گئی صورت میں اس شخص نے آئندہ ہر روز دو ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنے کی قسم کھا کر اسے توڑ دیا ، اور قسم میں "ہر روز" کے الفاظ تکرار پر نہیں، بلکہ تا بید (ہمیشگی) پر دلالت کرتے ہیں اور فقہاء کرام کی صراحت کے مطابق تابید ، تکرار کا فائدہ نہیں دیتی ، لہذا جس دن اس نے دو ہزار مرتبہ درود پاک نہیں پڑھا،…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.