Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے؟

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری
Fatwa no.
776-FAM
Issued
15 ذوالحجۃ الحرام 1446 ھ /12 جون 2025ء

Question

مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی دونوں فقہی اصطلاحات (Terminologies) ہیں، جن کے درمیان حکم کے اعتبار سے فرق یہ ہے کہ مکروہ تحریمی کا ارتکاب کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے اور چند بار اس کا کرنا گناہ کبیرہ ہے ، لہذا اس سے بچنا لازم ہے؛ کہ یہ واجب کا مقابل ہے اور کسی عبادت میں اس کا ارتکاب اس عبادت کو ناقص بنا دیتا ہے ۔ جبکہ مکروہ تنزیہی کا ارتکاب کرنے والا گناہ گار نہیں ہو تا ، لیکن اس سے بچنا بہتر ہے؛ کہ یہ سنت غیر مؤکدہ کے مقابل ہے اور شریعت مطہرہ کو اس کا کرنا پسند نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.