Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اوابین کے لیے مغرب کی سنتوں کے علاوہ 6 نفل پڑھنے ہیں یا سنتوں کو شامل کر سکتے ہیں؟
Question
اوابین کے لیے مغرب کی سنتوں کے علاوہ 6 نفل پڑھنے ہیں یا سنتوں کو شامل کر سکتے ہیں؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اوابین کے لیے مغرب کے فرض کے بعد دوسنت، دو نفل اور دو نفل پڑھیں ، یا مغرب کی پوری نماز (تین فرض ، دوسنت اور دو نفل) پڑھ کر پھر چھ نفل پڑھیں ، کیا دونوں طریقے درست ہیں اور ان میں سے افضل کون سا ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
نماز مغرب کے فرض پڑھنے کے بعد دورکعت سنت مؤکدہ اور چار رکعت نفل یعنی کم از کم چھ رکعتیں پڑھنا مستحب ہے ، اسی کو نماز اوابین کہتے ہیں ، جس کی فضیلت احادیث طیبہ میں بیان کی گئی ہے ۔ ان چھ رکعتوں پر مزید نوافل ملا کر اضافہ کیا جاسکتا ہے ، جو کہ اوابین ہی میں شمار ہوں گے ، حتی کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے بیس رکعت تک نماز اوابین مروی ہے ۔ پس سوال میں بیان کردہ دونوں طریقے درست ہیں؛ کہ اوابین کی فضیلت دونوں صورتوں میں حاصل ہو جائے گی ۔ نیز دوسرے طریقے میں مشقت اور ثواب زیادہ ہے لہذا ان دونوں میں سے یہ افضل ہوگا؛ کیونکہ عبادات میں سے افضل عبادت وہ ہوتی ہے ، جس میں مشقت زیادہ ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.