Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبی کریم کا سفر معراج کتنے عرصہ میں مکمل ہوا؟
Question
نبی کریم مہم نے معراج کا سفر کتنی دیر میں کیا تھا؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیه و آله واصحابہ وسلم نے سفر معراج کتنے عرصہ میں کیا ؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہ وسلم نے سفر معراج 18 ہزار سال میں مکمل کیا ، اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلم سفر معراج کے لیے تشریف لے گئے تو اس کائنات کا نظام روک دیا گیا اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم واپس تشریف لائے تو اس کا ئنات کا نظام چلنا شروع ہوا؟ جواب
Answer (beginning)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے شب معراج مسجد حرام سے مسجد اقصی تک اور وہاں سے ساتوں آسمانوں ، جنت و دوزخ و غیرہ کی مع جسم و روح رات کے ایک چھوٹے سے حصے میں سیر فرمائی ۔ بلاشبہہ اس کروڑوں برس کی مسافت کو چند ساعتوں میں طے کر لینا تعجب خیز اور مافوق العادت (Supernatural) بات ہے جو کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا عظیم الشان معجزہ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خصاص میں سے ایک نمایاں خاصہ و فضیلت ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.