Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قربانی کے گوشت میں سے کچھ کھانا ضروری ہے؟

Question

قربانی کے گوشت میں سے کچھ کھانا ضروری ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مالی مشکلات کی وجہ سے خود قربانی نہ کرے بلکہ قربانی کے ایک حصہ کے برابر رقم کسی فاؤنڈیشن کو دیدے اور اس کی طرف سے قربانی کر دی جائے ، لیکن وہ اس قربانی کا گوشت خود نہ کھائے ، بلکہ سارا گوشت صدقہ ہوجائے ، تو کیا اس کی قربانی صحیح ہو جائے گی ؟ یا اسے گھر لا کر گوشت کا ایک حصہ کھانا پڑے گا تاکہ اسے صحیح طریقے سے پورا کیا جا سکے ؟ جواب

Answer (beginning)

اپنے قربانی کے جانور کے گوشت میں سے کچھ کھا لینا سنت و مستحب عمل ہے ، حدیث پاک میں ہے کہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم عید الا ضحی والے دن بغیر کچھ کھائے عید گاہ تشریف لے جاتے اور نماز کے بعد اپنے قربانی کے جانور کی کلیجی سے کھانے کی ابتدا فرماتے تھے ۔ اسی طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی ثابت ہے کہ جب آپ نے دو مینڈھوں کی قربانی کی تو اپنے غلام سے فرمایا کہ ان دونوں میں سے تھوڑا تھوڑا گوشت میرے کھانے کے لیے لے آؤ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.