Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غیر مسلم کو عید گفٹ دینا جائز ہے؟

Question

غیر مسلم کو عید گفٹ دینا جائز ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عید کے موقع پر لوگ غیر مسلموں کو بھی عید گفٹ دیتے ہیں، توکیا غیر مسلم کو عید کا گفٹ دینا جائز ہے؟ جواب

Answer (beginning)

شریعت مطہرہ نے غیر مسلموں سے گہرے تال میل ، راہ و رسم ، الفت و محبت اور دوستی و ہم رازی رکھنے سے منع فرمایا ہے ، بلاشبہ ان کی رفیقی اور یاری ایمان کے لیے سخت خطرہ اور آخرت کی خرابی کا باعث ہے ، لہذا بلا مصلحت شرعی غیر مسلم کو عید گفٹ کے نام پر تحفہ تحائف دینا ممنوع و ناجائز ہے؛ کہ یہ باہمی محبت پیدا کرنے اور میل جول کی راہ ہموار کرنے کا موجب ہے ، جس کی اجازت نہیں۔ البتہ کسی حقیقی شرعی ضرورت یا مصلحت کے تحت ہو تو جدا بات ہے ۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : ﴿وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ﴾ ترجمہ کنز العرفان : اور ظالموں کی طرف نہ جھکو ورنہ تمہیں آگ چھوٹے گی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.