Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللہ نے میری موت کا وقت مقرر نہیں کیا، کہنا کیسا؟

Question

اللہ نے میری موت کا وقت طے نہیں کیا ، یہ جملہ کہنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے کہا کہ " اللہ نے میری موت (Death) کا وقت بھی فکس نہیں کیا ؟ " تو کیا حکم ہوگا؟ جواب

Answer (beginning)

اللہ کریم ہر شے کا خالق و مالک ہے اور اس نے عظیم حکمتوں کے مطابق نظام کائنات مقرر فرمایا ہے ، اسی نظام کا حصہ موت کا آنا بھی ہے ، پس اس نے ہر جاندار کی موت کے وقت ، جگہ اور کیفیت کو طے فرما رکھا ہے اور اسی کے مطابق اسے موت آتی ہے ، یہی اسلامی عقیدہ ہے جو کہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے ۔ سوال میں مذکور جملہ کس سیاق و سباق میں ہے ، اس کی وضاحت کی حاجت ہے ورنہ اپنے اطلاق کے اعتبار سے یہ جملہ بلاشبہہ کفریہ ہے ؛ کہ قرآن کریم کی نص کے خلاف اور عقائد اسلامیہ کے بر عکس ہے ، لہذا جانتے بوجھتے ایسا کہنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ، اس پر فورا تو بہ و تجدید ایمان ، نیز نکاح ہونے کی صورت میں تجدید نکاح کر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.