Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نابالغ بچے کو نماز روزے وغیرہ عبادات کا ثواب ملتا ہے؟

Answered by
عبد الرب شاکر عطاری مدنی
Fatwa no.
9361-Sar
Issued
07 ذوالحج 1446 هـ / 04 جون 2025 ء

Question

نابالغ بچے کو نماز روزے وغیرہ عبادات کا ثواب ملتا ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ سمجھدار بچہ اگر درست عبادت کرے مثلا رمضان کا روزہ صحیح رکھا یا نماز صحیح ادا کرتا ہے ، تو کیا اسے ان عبادات کا ثواب ملے گا ؟ ہم نے سنا ہے کہ نا بالغ مکلف نہیں ہوتا، اس لئے انہیں گناہ کی طرح ثواب بھی نہیں ملتا ؟ جواب

Answer (beginning)

نابالغ سمجھدار بچہ عبادات کا مکلف تو نہیں ہو تا ، لیکن وہ جو عبادت کرتا ہے ، اس پر اللہ تبارک و تعالی اسے اجر و ثواب عطا فرماتا ہے ، جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے : "لقي ركبا بالروحاء ، فقال : من القوم؟ قالوا: المسلمون، فقالوا: من انت ؟ قال : رسول الله، فرفعت اليه امراة صبيا، فقالت: الهذا حج؟ قال: نعم ! ولك اجر ترجمہ : حضور صلی اللہ علیہ و سلم روحاء کے مقام پر کسی قافلہ سے ملے ، تو ارشاد فرمایا : تم کس قوم سے تعلق رکھتے ہو ؟ انہوں نے کہا : ہم مسلمان ہیں ، پھر انہوں نے عرض کی کہ آپ کون ہیں؟ ارشاد فرمایا : اللہ کا رسول ہوں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.