Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

”تم مسلمان ہو یا پٹھان“ پوچھنے پر ”پٹھان“ کہنا کفر؟

Fatwa no.
9301-FSD
Issued
20 رمضان المبارک 1446ھ / 21 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص سے سوال ہوا کہ تم مسلمان ہو یا پٹھان ؟ اس نے کہا، پٹھان۔ ایسا جواب مسلمان ہونے کا انکار شمار کیا جائے گا یا نہیں ؟ اور کفر ہو گا یا نہیں؟

Answer (beginning)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو دین لے کر آئے، دل سے اس کی تصدیق کرنے کا نام ایمان ہے، البتہ دنیاوی احکام کے اجراء کے لئے زبان سے یوں اقرار کرناضروری ہے کہ اگر تصدیق قلبی کے بعد کسی سے اقرار اسلام کا مطالبہ کیا جائے، تو پھر اپنے مسلمان ہونے کا زبان سے اقرار کرناضروری ہو گا اور اگر کوئی اقرارِ اسلام کے مطالبے کے باوجو د بلا عذر انکار کرے، تو یہ کفر ہے، البتہ اس میں کئی طرح کی تفصیل ہے جس کی یہاں حاجت نہیں۔ لیکن جہاں تک سوال میں بیان کردہ الفاظ کا تعلق ہے، تو اس کلام میں کئی احتمالات ہیں اور جب تک قائل کی نیت اسلام کے انکار کرنے کی نہ ہو، تب تک مطلقاً اس سوال کہ " تم مسلمان ہو یا پٹھان ؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.