Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فجر کی نماز میں قعدہ اخیرہ کے بعد ایک رکعت پڑھ لی تو؟

Fatwa no.
13746-Nor
Issued
11 رمضان المبارک 1446ھ / 12 مارچ 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فجر کی فرض نماز ادا کرتے ہوئے دور کعت پر قعدہ کیا اور بھول کر کھڑا ہو گیا اور ایک رکعت بھی پڑھ لی، تو کیا چوتھی رکعت بھی ساتھ ملانی ہو گی تا کہ آخری دو نفل ہو جائیں یا تیسری پر بیٹھ کر سجدہ سہو کر کے سلام پھیر دے؟

Answer (beginning)

فجر کے فرض کی دوسری رکعت میں قعدہ کرنے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے اور تیسری رکعت پڑھنے کے بعد یاد آیا، تو اب حکم یہ ہے کہ چوتھی رکعت بھی ساتھ ملالے اور چار رکعت پڑھنے کے بعد آخر میں سجدہ سہو کر لے ،اس صورت میں پہلی دور کعتیں فرض اور آخری دور کعتیں نفل ہو جائیں گی۔ ایسی صورت میں ادائیگی کا طریقہ یہی ہے جو بیان ہوا، البتہ اگر کسی نے تیسری رکعت ہی پر سجدہ سہو کر کے سلام پھیر دیا اور چوتھی رکعت نہ ملائی، تب بھی اس کی فرض نماز ادا ہو جائے گی اور اس پر کسی قسم کی قضا بھی لازم نہ ہو گی۔ در مختار میں ہے: ”وان قعد فی الرابعة مثلا قدر التشهد ثم قام۔۔۔ وان سجد للخامسة۔۔۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.