Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کا ایک رکعت میں دو سورتیں ملانا کیسا؟

Fatwa no.
13531-Nor
Issued
21 ربیع الاول 1446ھ / 26 ستمبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز مغرب کی پہلی رکعت میں امام صاحب سورۃ الکوثر کی تلاوت کر کے پھر اُسی رکعت میں سورۃ الاخلاص کی بھی تلاوت کر لیں تاکہ مزید نمازی جماعت میں شریک ہو سکیں، اس میں شرعاً کوئی حرج والی بات تو نہیں؟

Answer (beginning)

فرض نماز کی ایک ہی رکعت میں دو متفرق سورتیں پڑھنا، جبکہ اُن دونوں سورتوں کے مابین ایک یا ایک سے زیادہ سورتوں کا فاصلہ ہو ، امام و منفر دسب کے لیے مکروہ تنزیہی ہے ، بلکہ امام کا دو سورتیں ملانا اگر مقتدیوں پر گراں گزرتا ہو تو یہ مکروہ تحریمی وناجائز و گناہ ہے، بشر طیکہ امام مسنون مقدار سے زائد قراءت کر چکا ہو۔ پوچھی گئی صورت میں امام صاحب کا ایک ہی رکعت میں سورۃ الکوثر اور سورۃ الاخلاص کو جمع کرناشر عامکروہ تنزیہی ہے، لیکن نماز ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.