Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایام تشریق میں قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے؟
- Fatwa no.
- 13446-Nor
- Issued
- 15 محرم الحرام 1446ھ / 22 جولائی 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایام تشریق میں گزشتہ قضائے عمری ادا کرنے والے شخص پر کیا اُن قضا نمازوں کے بعد تکبیر تشریق پڑھنا واجب ہو گا؟
Answer (beginning)
ایام تشریق میں گزشتہ قضائے عمری ادا کرنے والے نمازی پر اُن قضا نمازوں کے بعد تکبیر تشریق پڑھنا واجب مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ نویں ذی الحجہ کی فجر سے لے کر تیرہویں ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد کہ جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی جائے، ایک بار بلند آواز سے تکبیر کہنا واجب ہے، اسے تکبیر تشریق کہتے ہیں۔ البتہ قضا نمازوں کی جماعت کے بعد تکبیر تشریق واجب ہونے یا نہ ہونے کی چار صورتیں ہیں: (1) پہلی صورت تو یہ ہے کہ ان ایام تشریق میں گزشتہ قضا نمازوں کو ادا کیا جائے۔ (2) دوسری صورت یہ ہے کہ ایام تشریق میں قضا ہونے والی نمازوں کو دیگر ایام میں ادا کیا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.