Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا بیوی کی دادی، نانی بھی شوہر کے لیے محرمہ ہوتی ہیں؟

Fatwa no.
13454-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ساس کی طرح بیوی کی دادی اور نانی بھی شوہر کے لیے محرمہ ہوتی ہیں؟

Answer (beginning)

بیوی کی ماں اور اُس کی دادیاں، نانیاں (اوپر تک یہ سب) شوہر کے لیے محرمہ ہوتی ہیں، اور یہ حرمت صرف نکاح صحیح سے ہی ثابت ہو جاتی ہے خواہ شوہر نے اپنی بیوی سے دخول کیا ہو یا پھر دخول نہ کیا ہو۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "وَأَمَّهُتُ نِسَآبِكُمْ “ ترجمہ کنز الایمان : ” (حرام ہو ئیں تم پر ) عورتوں کی مائیں۔“ (القرآن الکریم: پاره 05، سورۃ النساء، آیت 23) النتف في الفتاوی میں مذکور ہے: "وأما الصهر فهم أربعة اصناف۔۔۔۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.