Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غلط لقمہ دینے والے کی نماز کا حکم
- Fatwa no.
- 13305-Nor
- Issued
- 07 رمضان المبارک 1445ھ / 18 مارچ 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چار رکعت والی نماز میں امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا، تو ایک مقتدی نے یہ سمجھ کر کہ امام پانچویں کے لیے کھڑا ہو رہا ہے لقمہ دے دیا، لیکن امام نے نہیں لیا، کیا لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئی؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں جس مقتدی نے غلط لقمہ دیا اس کی نماز فاسد ہو گئی البتہ چونکہ امام نے لقمہ نہیں لیا، اس لئے امام اور باقی مقتدیوں کی نماز درست ہو گئی۔ لقمہ دینے والے مقتدی کی نماز فاسد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لقمہ دینا ایک اعتبار سے کلام میں داخل ہے، البتہ بوقتِ ضرورت یا جہاں خاص نص وارد ہے ، وہاں ہمارے ائمہ نے استحسانا اس کے جواز کا حکم دیا۔ مذکورہ صورت میں جس مقتدی نے لقمہ دیا، اس کا لقمہ دینا بے ضرورت بلکہ غلط واقع ہوا، لہذا یہ کلام قرار پائے گا اور لقمہ دینے والے کی نماز فاسد ہو جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.