Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جانور ذبح کرنے کے بعد گوشت میں باقی رہ جانے والا خون پاک ہوتا ہے؟
- Fatwa no.
- 13165-Nor
- Issued
- 19 جمادی الاولی 1445ھ /04دسمبر 2023ء
Question
ہے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جانور کو ذبح کرنے کے بعد جو خون گوشت میں باقی رہ جاتا ہے وہ خون اگر کپڑوں پر لگ جائے، تو کیا اس صورت میں کپڑے ناپاک ہو جائیں گے ؟
Answer (beginning)
جی نہیں ! پوچھی گئی صورت میں اس خون کے کپڑوں پر لگ جانے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، کیونکہ جانور کو ذبح کرنے کے بعد اس کی رگوں اور گوشت میں باقی رہ جانے والا خون ناپاک نہیں ہوتا کہ یہ دم مسفوح نہیں۔ فتاوی عالمگیری وغیرہ کتب فقہیہ میں مذکور ہے: " وما يبقى من الدم في عروق الذكاة بعد الذبح لا يفسد الثوب وإن فحش . كذا في فتاوى قاضي خان وكذا الدم الذي يبقى في اللحم ؛ لأنه ليس بمسفوح، هكذا في محيط السرخسي ۔ “ یعنی ذبیح کے بعد جو خون ذبیحہ کی رگوں میں باقی رہ جائے تو اس خون سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے اگرچہ یہ خون کثیر مقدار میں ہو ، جیسا کہ فتاوی قاضی میں مذکور ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.