Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حالتِ زکام میں بغیر کسی مرض کے سرخی مائل رطوبت نکلنے سے کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی زکام کی حالت میں ناک سے سرخی مائل رطوبت نکل جاتی ہے، ایسا کسی مرض کی وجہ سے نہیں ہوتا، تو کیا اس صورت میں بھی وضو ٹوٹ جائے گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں زکام کے ساتھ نکلنے والی سرخی مائل رطوبت اگر بہہ کر ناک کے نتھنے میں نرم جگہ تک پہنچ جاتی ہے تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔ ہاں! اگر وہ سرخی مائل رطوبت بہنے کی مقدار میں نہ ہو یا پھر ناک سے جما ہوا خون نکلے تو اس صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا۔ تفصیل اس مسئلے کی یہ ہے کہ بیماری یاز خم کی وجہ سے خون یا پیپ یازرد پانی جسم کے کسی حصے سے بہہ کر ایسی جگہ پہنچ جائے جس جگہ کو وضو یا غسل میں دھونا فرض ہو تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.