Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مرض سے شفایابی ملنے پر روزانہ درود پاک پڑھنے کی منت ماننے کا شرعی حکم؟
- Fatwa no.
- 12820-Nor
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کو ایک عرصے سے گیس کا مرض لاحق ہے ، جس پر زید نے یہ منت مان لی کہ "اگر مجھے اس مرض سے شفایابی مل گئی تو میں روزانہ 313 بار درود پاک پڑھوں گا۔“ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ شرعی منت ہے ؟ اگر ہاں تو اس منت کو پورا کر نازید پر کب ضروری ہو گا؟
Answer (beginning)
منت درست ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ منت کسی فرض یا واجب کی جنس سے ہو۔ اب چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مقدسہ پر زندگی میں ایک بار درود پاک پڑھنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور جس مجلس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر مبارک ہو ، اس مجلس میں ایک بار درود پاک پڑھنا واجب ہوتا ہے ،لہذ اور ودیا ک پڑھنے کی منت ماننا، شرعی منت ہے۔ البتہ یہ ضرور یادر ہے کہ منت کو اگر کسی شرط پر معلق کیا جائے تو شرط پائے جانے پر ہی اس منت کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اس مرض سے شفایابی حاصل ہونے پر ہی اس منت کو پورا کر نازید پر لازم ہو گا، اس سے پہلے نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.