Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عشاء کی چوتھی رکعت میں بھولے سے جہری قراءت کرنے کا حکم

Fatwa no.
12756-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر امام صاحب نماز عشاء کی چوتھی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے سورۃ الفاتحہ پڑھ لیں، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہو گا ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں امام پر سجدہ سہو کرنا واجب ہے۔ مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ عشاء کی تیسری اور چوتھی رکعت میں قراءت آہستہ آواز میں کرنا واجب ہے، اور جن رکعات میں آہستہ قراءت کرنا واجب ہے وہاں سہوا ایک آیت بھی جہر سے پڑھ لینے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے۔ اب جبکہ صورتِ مسئولہ میں امام صاحب نے عشاء کی تیسری رکعت میں بھولے سے پوری سورۃ الفاتحہ ہی جہر سے پڑھ دی تو اس صورت میں امام پر سجدہ سہو واجب ہو گیا۔ ہاں! اگر امام صاحب واجب ہونے کے باوجو د سجدہ سہو نہیں کرتے تو اس صورت میں وہ نماز عشاء واجب الاعادہ ہو جائے گی۔ عشاء کی تیسری اور چوتھی رکعت میں آہستہ پڑھنا واجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.