Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پیشاب سے نکلنے والی بھاپ کپڑوں یا بدن پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 12674-Nor
- Issued
- 21 جمادی الثانی 1444ھ / 14 جنوری 2023 ء
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سردی کے دنوں میں پیشاب سے بھاپ سی نکل رہی ہوتی ہے، یہ بھاپ اگر بدن یا کپڑوں تک پہنچ جائے، تو کیا بدن اور کپڑے ناپاک ہو جائیں گے ؟
Answer (beginning)
کسی بھی ناپاک چیز سے اٹھنے والا بھاپ یا دھواں کپڑے یا بدن پر لگ جائے اگر چہ اس سے بدن یا کپڑے تر ہو جائیں لیکن بدن یا کپڑوں پر نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو ، تو یہ معاف ہے۔ اس کے لگنے سے کپڑے یا بدن ناپاک نہیں ہوں گے ۔ سردیوں میں پیشاب یا پاخانہ کیا جائے ، تو ان سے نکلنے والی بھاپ اگر بدن یا کپڑوں پر لگ جائے ، تو ان کے لگنے سے اگر چہ بدن یا کپڑوں میں تری آجائے، لیکن کپڑے یا بدن پر نجاست کا کوئی اثر ظاہر نہ ہو، تو کپڑے یا بدن ناپاک نہیں ہوں گے ، بلکہ پاک رہیں گے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.