Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوسری رکعت کے شروع میں ثنا پڑھ لینے کا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 12609-Nor
- Issued
- 25 جمادی الاولی 1444ھ / 20 دسمبر 2022 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے فرضوں کی دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ سے پہلے ثناء پڑھ لی، تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟
Answer (beginning)
پہلی بات یہ ہے کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق ہر رکعت کا ابتدائی مقام سورہ فاتحہ سے پہلے مقام ثنا ہے ، البتہ ثنا پڑھنا صرف فرض، واجب و تمام نوافل (بشمول سنن مؤکدہ و غیر موکدہ) کی پہلی رکعت میں مسنون اور سننِ مؤکدہ کے علاوہ دیگر نوافل کی تیسری رکعت کے شروع میں مستحب ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے ہی فوراً قراءت شروع کر دینا واجب نہیں۔ اس تفصیل کے بعد پوچھی گئی صورت میں فرض نماز کی دوسری رکعت کے شروع میں سورۂ فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھ لی ، تو سجدہ سہو واجب نہیں ہو گا اور بغیر سجدہ سہو کئے نماز ادا ہو جائے گی کہ ثنا پڑھنا مقام ثنا میں واقع ہوا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.