Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا بے وضو درود پاک پڑھ سکتے ہیں؟
- Fatwa no.
- 12641-Nor
- Issued
- 06 جمادی الاخری 1444ھ / 30دسمبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بے وضو درود پاک پڑھ سکتے ہیں ؟ تھکن کی وجہ سے بار بار وضو کرنے کا جی نہیں چاہتا۔
Answer (beginning)
بے وضو درود پاک پڑھنا شرعاً جائز ہے، اس میں گناہ والی کوئی بات نہیں لیکن مستحب و زیادہ بہتر یہ ہے کہ وضو کی حالت میں درود پاک پڑھا جائے۔ چنانچہ بحر الرائق میں ہے: ”واما الاذكار فالمنقول اباحتها مطلقاً ترجمہ : اذکار میں مطلقا اباحت منقول ہے (البحر الرائق، كتاب الطهارة، ج 01، ص 347 مطبوعہ کوئٹہ) منهل الواردین میں ہے : ” (و) لا (سائر الاذكار والدعوات) لكن فى الهداية وغيرها في باب الاذان استحباب الوضوء لذكر الله تعالیٰ یعنی ناپاکی کی حالت میں تمام قسم کے اذکار اور دعائیں پڑھنے میں کراہت نہیں، لیکن ہدایہ وغیرہ کے باب الاذان میں یہ مذکور ہے کہ ذکر اللہ عزوجل کے لیے وضو کرنا مستحب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.