Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عشا کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر پڑھنے کا حکم

Fatwa no.
12660-Nor
Issued
14 جمادی الثانی 1444ھ / 07 جنوری 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں عشا کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

Answer (beginning)

وتر و عشادو الگ الگ نمازیں ہیں، ان دونوں کا وقت اگر چہ ایک ہی ہے، لیکن ان دونوں کو ادا کرنے میں ترتیب فرض ہے یعنی پہلے عشا کی نماز ادا کی جائے گی، اس کے بعد وتر کی نماز ادا ہو گی، لہذا اگر کسی نے جان بوجھ کر وتر کی نماز عشا کی نماز سے پہلے پڑھ لی، تو اس کی نماز ادا ہی نہیں ہو گی، بلکہ اس پر لازم ہو گا کہ عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد وتر کی نماز دوبارہ پڑھے۔ ہاں اگر بھول کر پہلے وتر ادا کر لئے یا عشاء و تر دونوں نمازیں ادا کرلیں، بعد میں معلوم ہوا کہ وتر کی نماز درست تھی، لیکن عشا کے فرض فاسد ہو گئے تھے ، تو اس صورت میں صرف عشا کی نماز ادا کر لی جائے ، وتر دوبارہ پڑھنالازم نہ نہیں کہ اگر چہ ان…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.