Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازی سورۃ الفاتحہ کےبعد سورت ملانا بھول جائے اور نماز پوری کرلے، تو نماز کا حکم

Fatwa no.
12621-Nor
Issued
20 جمادی الاولی 1444ھ / 15دسمبر 2022ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین یا چار رکعات والی فرض نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں نمازی سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور یو نہی نماز پوری کرلے تو کیا اسے وہ نماز دوبارہ پڑھنا ہو گی ؟

Answer (beginning)

نمازی اگر سورہ فاتحہ کے بعد بھولے سے سورت ملائے بغیر رکوع میں چلا جائے تو اس کے لیے حکم شرع یہ ہے کہ اُسی رکعت کے سجدے سے پہلے پہلے یاد آنے پر فوراوا اپس ہو ۔ اور سورت ملائے یا کم از کم واجب مقدار قراءت کر کے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرے، اس صورت میں اس کی نماز درست ادا ہو جائے گی۔ اگر یاد آنے کے باوجو د نمازی واپس نہ لوٹا تو اب قصداً اس واجب کو ترک کرنے کی وجہ سے اس کی نماز ہی واجب الاعادہ ہو گی جس کی تلافی سجدہ سہو سے نہیں ہو سکتی بلکہ نماز دوہرانی ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.