Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سید کا سید کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
- Fatwa no.
- 12607-Nor
- Issued
- 24 جمادی الاولی 1444ھ/19دسمبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا سید دوسرے سید کو زکوۃ دے سکتا ہے؟
Answer (beginning)
جی نہیں ! ایک سید دوسرے سید کو زکوۃ نہیں دے سکتا۔ مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ سادات کرام اور بنو ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔ بنو ہاشم سے مراد پانچ خاندان ہیں : آلِ علی، آلِ عباس، آلِ جعفر ، آلِ عقیل، آل حارث بن عبد المطلب۔ اب خواہ دینے والا سید ہو یابنو ہاشم ہو بہر صورت انہیں زکوۃ دینا جائز نہیں۔ البتہ اگر واقعی سادات گھرانے کے کسی فرد کو مدد کی حاجت ہو تو ممکنہ صورت میں زکوۃ اور صدقات واجبہ کے علاوہ دیگر اموال سے اس کی مدد کی جائے اور اسے اپنے لئے باعث شرف سمجھا جائے کہ یہ عین سعادتمندی کی بات ہے۔ سادات کرام اور بنو ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.