Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرض نماز کی ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتیں پڑھنا

Fatwa no.
12456-Nor
Issued
09 ربیع الاول 1444ھ /106اکتوبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکیلے فرض نماز پڑھتے ہوئے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک ساتھ سورۂ نصر اور سورۃ لہب پڑھ لی، تو کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

تنہ فرض نماز پڑھنے والے کے لئے افضل یہ ہے کہ فرض کی ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ دوسورتوں کو جمع نہ کرے، البتہ اگر جمع کرلے اور ان دونوں سورتوں کے مابین کسی سورت کا فاصلہ نہیں، تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ پوچھی گئی صورت میں افضل یہی تھا کہ سورۂ فاتحہ کے بعد دو سورتوں کو جمع نہ کیا جاتا، البتہ جبکہ دوسورتوں کو جمع کر لیا اور ان کے درمیان کوئی اور سورت موجود نہیں، تو اس میں بھی کوئی کراہت والی بات نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.